امریکہ: صدارتی امیدواروں کے ایک اور مباحثے کے لیے کملا ہیرس تیار ٹرمپ کا انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدارتی انتخاب میں آمنے سامنے امیدواروں میں ایک اور کھلے مباحثے کی کوشش پر متضاد رد عمل سامنے آیا ہے۔ سابق صدر دونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدواروں کے درمیان ایک اور مباحثے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ البتہ ڈیمو کریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 23 اکتوبر کو ایک اور مقابلے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

اس بارے میں کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے سربراہ میلے ڈیلون نے کہا ' کملا ہیرس 'سی این این ' کی دعوت پر 23 اکتوبر کو ایک اور ٹی وی مباحثے کے لیے ٹرمپ کے سامنے ایک ہی سٹیج پر آنے کو تیار ہیں۔ مہم انچارج کی طرف سے یہ اعلان ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

ری پبلکنز کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ' پانچ نومبر کو ووٹرز کے سامنے جانے سے پہلے اب کسی اور مباحثے کی ضرورت نہیں ہے۔' ٹرمپ کے مطابق اس مباحثے میں مسئلہ یہ ہے کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے کیونکہ ووٹنگ کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل دونوں امیدوار دس ستمبر کو ایک مباحثہ کر چکے ہیں ۔ جس کے بارے میں پولز میں کملا ہیرس کو جیتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ ایک مباحثہ صدر جوبائیڈن کے ساتھ بھی کر چکے ہیں۔ تاہم بعد ازاں جوبائیڈن کو بوجوہ صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹنا پڑا تھا اور ان کی جگہ کملا ہیرس آگے آئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں