اسرائیل میں صفد اور طبریا پر میزائل فائر، صہیونی فوج کا حزب اللہ کے 200 اہداف پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 6 منٹ

اسرائیل دارالحکومت بیروت کے مرکز تک لبنانی علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ حالیہ پیشرفت میں لبنانی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنانی ریڈ کراس کی شرکت کے ساتھ الطیبہ قصبے میں انخلاء اور بچاؤ کے مشن کو انجام دینے کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے حزب اللہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مصنع سرحدی کراسنگ کے ذریعے شام سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کر رہی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی ڈرون لبنان اور شام کی سرحد سے نہیں نکلتے۔

لبنانی حزب اللہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے اسرائیلی افواج کے خلاف اُن دو دھماکہ خیز آلات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا دیا ہے جنہوں نے جنوبی لبنان میں مارون الراس قصبے میں "دراندازی" کی کوشش کی تھی۔ اس سرحدی علاقے میں اس سے قبل اسرائیلی فوج کے آٹھ اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ لبنانی حزب اللہ گروپ نے ایک سابق بیان میں کہا ہے کہ اس نے جمعرات کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے فاطمہ گیٹ کے سرحدی علاقے میں توپ خانے کے گولوں سے پیش قدمی کی کوشش کا جواب دیا۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 25 دیہات کے مکینوں سے انخلا کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں بیت جبیل میونسپلٹی کی عمارت میں لبنانی حزب اللہ گروپ کے تقریباً 15 ارکان کو جاں بحق کر دیا ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ اس عمارت میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ کے جنگجو تعینات تھے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے 200 اہداف پر حملہ کیا ہے۔

اس تناظر میں العربیہ اور الحادث نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے شمالی اسرائیل میں صفد، میرون ایئر بیس اور طبریا کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔ قبل ازیں جمعرات کے روز لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی توپخانے کی گولہ باری نے یارین، علما الشعب، الظہیرہ اور البازوریہ قصبے کے داخلی راستے کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے نھاریا اور الجلیل الاعلی میں 30 راکٹ برسائے ہیں۔

اسرائیلی حملے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے جاری ہیں۔ جنوب کے کئی قصبوں کے لوگوں پر زیادہ حملے کیے جا رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً مشین گن کی گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ یاد رہے حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوجی مقامات اور فوجیوں کے ارتکاز کے خلاف 25 سے زیادہ آپریشن کیے گئے جن میں سے زیادہ تر دراندازی کی کارروائیوں کو پسپا کرنے کے لیے تھے۔

بیروت پر اسرائیلی بمباری ایک ایسے وقت میں دوبارہ کی جارہی ہے جب لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور البقاع پر حملے رکے نہیں تھے۔ اسرائیل نے دارالحکومت بیروت کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا جس میں ایک حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے متعدد عمارتوں سے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد بیروت کے قلب میں ایمبولینس مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

حکومتی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں شدت کے آغاز کے بعد سے لبنان میں 1,928 افراد ہلاک اور تقریباً 9,300 زخمی ہو چکے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا کہ لبنان میں صحت کا نظام فوجی پیشرفت کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

الباشورہ پر حملہ

لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے قلب میں حزب اللہ کے ایمبولینس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ العربیہ اور الحدث ذرائع کے مطابق ساتویں شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پارٹی کے ایک قریبی ذرائع نے ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ ایک اسرائیلی حملے میں بیروت کے باشورہ ضلع میں حزب اللہ سے وابستہ اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ایک ایسا حملہ ہے جو مرکزی بیروت کے آغاز کے بعد سے قریب ترین مقام پر حملہ ہے۔

فاسفورس بموں پر عالمی پابندی

نیشنل ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے باشورہ کے علاقے کو نشانہ بنانے کے دوران بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا۔ علاقے میں ایک زوردار آواز آئی اور متعدد ایمبولینسز اس کی طرف دوڑیں۔ یہ حملہ بدھ کی رات بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کے بعد کیا گیا۔ ان حملوں میں جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

5 عمارتیں خالی کرا لی گئیں

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو صبح سویرے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں واقع پانچ عمارتوں کے مکینوں اور اس کے قریب رہنے والوں کو خود کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کے لیے کہا۔ اسرائیلی فوج نے ’’ ایکس‘‘ پر پوسٹ کیا کہ اور زیر بحث عمارتوں کے مقام کی وضاحت کی اور خاکے بھی شائع کیے۔

ڈرون دراندازی

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے ساحل پر ایک ڈرون کو روک لیا اور دوسرا ڈرون ایک کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس دوران اسرائیلی چینل 12 نے بتایا کہ مغربی الجلیل میں سائرن بج رہے ہیں اور اسرائیلی آرمی ریڈیو نے کہا کہ گولان میں ڈرونز کی دراندازی کے خوف سے الرٹ کی حالت ہے۔

واضح رہے لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں