اسرائیل 'نسل کشی' کی قیمت ادا کرے گا:غزہ جنگ کی برسی کےموقع پر ترکیہ کےایردوآن کابیان

انہوں نے غزہ کے قتلِ عام کو تمام انسانیت اور اس کی امیدوں کا قتل قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے پیر کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ اسرائیل غزہ میں "نسل کشی" کی قیمت ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بات سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں جنگ کی پہلی برسی کے موقع پر کہی۔

انہوں نے ایکس پر کہا، "یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اسرائیل جلد یا بدیر اس نسل کشی کی قیمت ادا کرے گا جو وہ ایک سال سے کر رہا ہے اور بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔"

حماس سمیت فلسطینی مقصد کے ایک پر زور وکیل ایردوآن نے اکثر اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔ وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کو "غزہ کا قصائی" قرار دیتے اور ان کا موازنہ نازی جرمنی کے ایڈولف ہٹلر سے کرتے ہیں۔

ایردوآن نے کہا، "جس طرح ہٹلر کو انسانیت کے اتحاد نے روکا تھا، نیتن یاہو اور ان کے قتل کے نیٹ ورک کو اسی طرح روکا جائے گا۔ ایسی دنیا جس میں غزہ کی نسل کشی کا کوئی حساب نہ لیا جائے، اسے کبھی امن نہیں ملے گا۔"

ترک رہنما جو اکثر حماس کو آزادی پسندوں کے طور پر سراہتے ہیں، نے کہا کہ ایک سال سے تمام دنیا کی آنکھوں کے سامنے جو قتل عام ہوا ہے، "وہ دراصل پوری انسانیت کا اور مستقبل کے لیے تمام انسانیت کی امیدوں کا قتل ہے۔"

ایردوآن نے غزہ اور اب لبنان میں تنازعات کو روکنے میں بین الاقوامی نظام کی ناکامی پر بھی تنقید کی اور کہا: "اسرائیل کی نسل کشی، قبضے اور یلغار کی دیرینہ پالیسی کو اب ختم ہونا چاہیے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں