عالمی فوجداری عدالت: نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے کا معاملہ جج کی تبدیلی سے لٹک گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملے کا جائزہ لینے والی بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ایک جج بیمار ہو گیا۔ اب نئے جج کو اس کیس کا مطالعہ کرنے میں کافی وقت درکار ہوگا۔

یوں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استغاثہ کی درخواست پر عمل درآمد مزید لٹک گیا ہے۔ فوجداری عدالت کے پراسکیوٹر کریم خان نے دو اعلی ترین اسرائیلی ذمہ داروں اور حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا ماہ مئی میں کی تھی۔ لیکن ابھی تک یہ معاملہ طے نہیں ہو سکا ہے۔

اب جمعہ کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ایک فاضل جج اچاناک بیمار ہو گیا تاہم اس فاضل جج کی جگہ فوری طور پر نیا جج فوجداری عدالت کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

بیمار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے عدالتی امور سے الگ ہونے کی درخواست کرنے والے جج لولیا موٹوک کا تعلق رومانیہ سے ہے۔ جبکہ نئے آنے والے جج بیٹی ہہلر کا تعلق سلووینیا سے ہے۔

مبصرین کے مطابق غزہ کی جنگی صورت حال کی وجہ سے جنگی جرائم میں مطلوب ہونے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کا معاملہ اب مزید التوا میں چلا گیا ہے۔ جو پہلے ہی ماہ مئی سے التوا میں چلا آرہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں