صدر بائیڈن کے ریت پر چلتے ہوئے لڑ کھڑانے پر جل بائیڈن پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اپنی صدارت کے چار سال میں امریکی صدر جو بائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں اپنی آنے والی ملاقات سے قبل اپنی اہلیہ جِل کے ساتھ ساحل سمندر پر چند پرسکون لمحات گذارنے کا انتخاب کیا۔

صدر بائیڈن کو ہفتے کے آخر میں ڈیلاویئر میں اپنی رہائش گاہ کے قریب ریت پر چہل قدمی کررہے ہیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ بزرگ امریکی صدر کے چلتے ہوئے پاؤں ریت میں دھنس رہے ہیں جب کہ جل بائیڈن ان کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں مگر ان مدد نہیں کررہی ہیں۔

امریکہ کے 81 سالہ بزرگ صدر کو اتوار کو چہل قدمی کے دوران اپنے گھر کے قریب ریہوبوتھ بیچ کے "گورڈنز پانڈ ٹریل" سے نیچے جانے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بائیڈن تقریبا اپنے چہرے کے بل گرتے ہوئے بال بال بچے۔ وہ گھبراہٹ کے ساتھ ریتیلی زمین پر چل رہے تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ مکمل طور پر اپنے پاؤں کا توازن کھو رہے ہیں مگر ان کی اہلیہ جل اپنے پیروں پر چل رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے جل بائیڈن کو بہ ظاہر اپنے شوہر کومدد کی پیشکش نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک شخص نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "کیا آپ کو نہیں لگتا کہ جل اپنے شوہر کا ہاتھ پکڑ سکتی ہے یا اس کی حفاظت کے لیے اس کا بازو پکڑ سکتی ہے؟"۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ "یہ بہت افسوسناک ہے۔ جل کو اس بات کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ بائیڈن کسی بھی وقت ریت میں گر سکتے تھے"۔

ایک خاتون نے تبصرہ کیا کہ "میں اپنے آپ پر شرمندہ ہوں گا اگر وہ میرے والد یا میرے شوہر ہوتے اور میں نے ان کی مدد کے لیے ان کا ہاتھ نہ پکڑتی ۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ بوڑھا ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے، اس میں شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ بس آدمی کی مدد کرو"۔

ویڈیو سے لی گئی تصویر

خیال رہےکہ اس واقعے سے قبل بدھ کے روز بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی کریں گے۔

ان کی ملاقات جون میں بائیڈن کی تباہ کن مباحثہ کارکردگی کے بعد پہلی بار ہو گی جس کے بعد انہیں انہیں انتخابات سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں