تونس براڈکاسٹر لائیو نشریات کے دوران گر پڑیں، وجہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تونس کے نجی ریڈیو پرنیوز بلیٹن پیش کرتے ہوئے ایک خاتون براڈکا سٹرا چانک بیمار ہو کر گرپڑیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں ان مشکل لمحات کو دستاویزی شکل دی جب براڈکاسٹر انیسہ مکشاح آنسو بہاتی ہوئی لائیو نشریات کے دوران گر پڑیں۔

گذشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے کلپ میں مکشاح اس طرح دکھائی دے رہی تھیں۔ آنسو بہانے سے پہلے ہی شدید درد میں مبتلا ہوئیں۔ وقعے کے بعد ریڈیو نے جلدی سے نشریات منقطع کر دیں۔

اسے اپنے واجبات نہیں ملے

بعد میں اس کے ساتھیوں نے اس کے رونے کی وجہ معلوم کی تو پتا چلا کہ نجی ریڈیو پر کام کرنے والے صحافیوں نے آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے واجبات وصول نہیں کیے تھے۔

جب کہ سوشل میڈیا پر تونس کے بہت سے لوگوں نے براڈکاسٹر کے لیے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سےنجی میڈیا اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں