اسرائیلی بمباری سے دیہی علاقے قصیر کو نشانہ بنایا گیا : شامی ذرائع ابلاغ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بمباری کے ذریعے وسطی شام کے صوبہ حمص کے جنوبی دیہی علاقوں میں قصیر کو نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا نے یہ بات بدھ کے روز بتائی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ شام کے راستے حزب اللہ کو ملنے والے ایرانی ہتھیاروں کی منتقلی کم کرنے کے لیے بمباری کر رہا ہے۔ اسرائیل کے مطابق ہتھیاروں کی منتقلی کا سلسلہ قصیر تک پھیل چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دفاعی فضائی نظام نے دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بمباری کے اس واقعے پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔ واضح رہے سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بعد شام میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں