بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتہائے زہریلی موسم اور سموگ کی وجہ سے پیر کے روز میڈیکل ایمر جنسی کا نفاذ رہا۔ سموگ نے نئی دہلی کو پچھلے کئی ہفتوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ رواں سال کے دوران آلودگی اور سرما کے شروع ہوتے ہی پڑنے والی دھند نے بد ترین سموگ کا ماحول بنا رکھا ہے۔
بھارت کے متعلقہ حکام اس زہرناک سموگ کے باعث سکول بند کرنے جا رہی ہے تاکہ لاکھوں سکول جانے والے بچوں کو نئی دہلی کے اس زہریلے ماحول سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی جا سکے۔ عام لوگوں سے بھی کہا جا رہا ہے کہ باہر کھلے میں نکلنے سے گریز کریں۔
واضح رہے ساڑھے پانچ کروڑ کی آبادی کے اس شہر نئی دہلی میں آلودگی کے مسائل پہلے بھی بد ترین سطح پر رہتے ہیں اور اسے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نمایاں قرار دیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ غیر ملکی سفارت کار اب دہلی میں پوسٹنگ کو اپنی صحت کے لیے نہ صرف چیلنج سمجھتے ہیں بلکہ روز مرہ کے لیے بھی مسائل کا سبب سمجھتے ہیں۔
رواں سال نئی دہلی میں ہوا کی کثافت غلاظت کی حد تک بڑھ چکی ہے اور اس میں ایئر کوالٹی انڈیکس 484 تک پہنچ گیا ہے۔ یہ تصدیق ایئر کوالٹی سے متعلق ادارے 'سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ' نے کی ہے۔
واضح رہے کہ صاف ستھری فضا میں ایئر کوالٹی کا گراف صرف 50 تک ہوتا ہے۔ جبکہ 300 سے اوپر ایئر کوالٹی کی سطح کا جانا خطرناکی میں داخل ہوجانا ہے۔
آج پیر کا دن نئی دہلی کی اس آلودہ ترین فضا کی وجہ سے اس کو دنیا کے سب سے آلودہ شہر کا 'اعزاز' دے گیا۔ یہ بات سوئٹزرلینڈ کے ادارے 'آئی کیو ایئر' کی طرف سے سامنے آئی ہے۔
پورا شمالی بھارت سموگ اور آلودگی کے انتہائی درجے کو چھو جانے کی وجہ سے اس وقت میڈیکل ایمرجنسی کے نفاذ کی زد میں ہے۔
وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بہت سے شہر اس وقت آلودگی کی سنگین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس سلسلے میں کھیتوں میں لگائی جانے والی آگ کو بھی ایک سبب قرار دیا۔ جہاں پر دھان کی فصل کی باقیات ہر سال ہزاروں ایکڑ زمین کے اندر رہ جاتی ہے، جسے بعد میں آگ لگا کر جلایا جاتا ہے۔ آگ کا یہ لگنا بھارت کے اندر اور بھارت سے باہر ہر دو طرف حتیٰ کہ پاکستان میں بھی آلودگی کے 'گہرے بادلوں' کا سبب بن جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا مجھے لوگوں کے فون آرہے ہیں کہ سموگ کی وجہ سے ان کا سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔ بھارت کا تقریباً پورا شمالی حصہ کھیتوں میں آگ لگانے کی قیمت ادا کر رہا ہے۔ خاص طور پر بچے اور بوڑھے سخت تکلیف میں ہیں اور انہیں سانس کے سب سے زیادہ مسائل کا سامنا ہو رہا ہے۔
دہلی میں حکام نے سکولوں کی انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ ہ سکولوں کی کلاسز کو آن لائن شروع کریں۔ تاکہ بچوں کو سموگ زدہ دہلی کی گلیوں اور سڑکوں پر آنے سے بچاؤ کا موقع مل جائے۔ علاقے میں تعمیراتی کام اور گاڑیوں کی آمد و رفت پر قدغنیں لگائی گئی ہیں۔
-
پاک- بھارت سیاسی کشیدگی: بھارتی کبڈی ٹیم کو دورۂ پاکستان کی اجازت نہ ملی
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کرکٹ ٹیم کو بھی دورۂ پاکستان کی اجازت دینے سے انکار
پاكستان -
بھارت کا ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ، اشرافیہ گروپ میں شامل
مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کو بھارت نے بڑی کامیابی قرار دیا ہے
بين الاقوامى -
بھارت کے نئی دہلی میں سموگ کی شدت برقرار، سکول تا حکمِ ثانی بند کر دیئے گئے
فضا میں گہرا گرد و غبار موجود، صحت کے لیے شدی نقصان دہ
بين الاقوامى