امریکی صدر جوبائیڈن بدھ کے روز 82 سال کے ہو گئے ہیں۔ وہ اس پیرانہ سالی میں امریکی صدر اور امریکہ کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف
بھی ہیں۔
تاہم اس موقع پر صدر جوبائیڈن کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی عوامی تقریب منعقد نہیں کی گئی ہے۔ وہ اگرچہ جنوبی افریقہ کے دورے سے واپس امریکہ منگل کی رات ہی پہنچ گئے تھے۔
ان کی اہلیہ جل جوبائیڈن، اہل خانہ اور دوستوں ، رفقاء کے علاوہ سابق صدر اوباما نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد بھیجی ہے۔
کملا ہیرس نے سو شل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے' میرے عزیز دوست کو سالگرہ مبارک ہو۔'
واضح رہے جوبائیڈن نے اپنے آپ کو صدارتی انتخابی دوڑ سے بظاہر اپنے اسی بڑھاپے کی عمر کی وجہ سے جولائی 2024 میں الگ کر لیا تھا۔ لیکن ان کے بعد بھی ان کی پارٹی کی امیدوار نہ جیت پائیں۔ جس سے لگتا ہے انتخابی دوڑ سے نکلنے کی وجہ درحقیقت وہ عوامی رد عمل تھا جو غزہ جنگ کے بارے میں جوبائیڈن انتظامیہ نے اختیار کر رکھا ہے۔
اب ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نو منتخب صدر ہیں۔ ان کی عمر اس وقت 78 سال ہے ۔اپنی مدت صدارت مکمل کرنے پر وہ بھی 82 سال کے ہو جائیں گے۔ تو پھر عمر کا سوال کہاں باقی رہا۔