غزہ میں نسل کشی : اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے سات مزید فلسطینی قتل کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ بدھ کےروز بھی جاری رکھتے ہوئے مزید سات فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہ بمباری جنوبی غزہ کے علاقے میں کی گئی۔

اسرائیل کی فوج نے جنوبی غزہ کے پناہ گزین کیمپ المواصی کو نشانہ بنایا۔ یہ کیمپ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغربی حصے میں واقع ہے اور اس پر اب تک اسرائیلی فوج نے بار ہا بمباری کی ہے۔

اس بمباری کے نتیجے میں کم از کم ایک بچی سمیت سات فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ واضح رہے المواصی کو اس کے باوجود بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ اسے انسانی بنیادوں پر محفوظ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ لیکن اسرائیلی فوج اسے بھی نشانہ بناتی رہتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں