اسرائیلی پیجر حملہ: ناروے نے عدم ثبوت کی بنیاد پر اپنے ہاں تحقیقات روک دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ناروے کے پولیس حکام نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی پیجر حملوں کے بعد ناروے میں شروع کی گئی تحقیقات میں ایسی کوئی شہادت نہیں ملی کہ اس کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری رکھی جائیں۔

ناروے میں یہ تحقیقات اس وقت شروع کی گئی تھیں جب ماہ ستمبر میں اسرائیل نے وسیع پیمانے پر بیروت میں بمباری اور جنوبی لبنانی سرحد پر ابھی زمینی حملہ نہیں کیا تھا۔ البتہ پیجر حملہ کر کے درجنوں افراد کو ہلاک اور ہزاروں کو زخمی کر دیا تھا ۔

ناروے نے اس بارے میں تحقیقات شروع کیں کہ حزب اللہ کو فراہم کیے گئے پیجرز میں بارود نصب کرنے میں کسی نارویجن کمپنی کا کوئی دخل تو نہیں تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ کو اس پیجر حملے سے پہنچنے والے بڑے دھچکے کے بعد اسرائیل واقعے کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

واضح رہے پیجر کمپنی کے بلغارین مالک نے اس کمپنی کے مالک نے کمپنی ناروے میں رجسٹر کرا رکھی تھی۔ بلغاریہ میں اس کمپنی کے خلاف الگ سے تحقیقات جاری ہیں۔

اگرچہ بلغاریہ کی طرف سے 20 ستمبر کو کہا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ پیجرز کا بلغاریہ میں میں بننے یا بلغاریہ سے ایکسپورٹ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں