یمن میں خسرہ سے 280 اموات ہو چکی ہیں : عالمی ادارہ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعلان کے مطابق سال 2024 کے آغاز کے بعد سے یمن میں خسرہ کے 280 مریضوں کی وفات کا پتا چلا ہے۔

یمن میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کو ایسے امراض کا سامنا ہے جن سے ویکسین کے ذریعے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ان میں پولیو، شدید آبی اسہال، ہیضہ، خسرہ، ملیریا، ڈینگی بخار اور خناق شامل ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ "رواں سال کے آغاز کے بعد سے خسرہ کے 33 ہزار مبینہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 280 متاثرین اسی مرض کے سبب فوت ہو گئے۔ دفتر نے واضح کیا ہے کہ اس صورت حال کی وجہ یمن میں غذائی امن کی قلت کا سنگین ہو جانا ہے۔ اس وقت تقریبا آدھی آبادی اپنے لیے کافی ثابت ہونے والی غذا حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہیں"۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمن کو اس وقت لیول 3 کی ہنگامی حالت کا سامنا ہے جو عالمی ادارہ صحت کے مطابق صحت کے حوالے سے ہنگامی حالت کی بلند ترین سطح ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں