پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی زد میں 4 افراد کے ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد کے بےگھر ہونے پر ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے فون پر اظہار ہمدردی کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں ملائیشیا کی مختلف ریاستوں میں سیلاب کی وجہ سے انسانی جانیں اور املاک خطرے سے دوچار ہوئی تھیں۔ جس سے کم از کم ایک لاکھ بائیس ہزار شہری بےگھر ہوئے ہیں اور انہیں نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ ملائیشیا کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے حکام نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ شمالی ریاستوں میں سیلاب کی وجہ بے پناہ بارشوں کا مسلسل ہونا بنا۔
2014 میں آنے والے سیلاب میں 118000 شہریوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے زیر اعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا 'اس پریشانی کی گھڑی میں پاکستانی عوام ملیشیا کے بھائیوں کے ساتھ ہے۔' شہباز شریف نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد و تعاون کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ملائیشیا کے لیے فوری طور پر امداد روانہ کر رہا ہے۔ خیال رہے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 1957 سے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک معاشی، ثقافتی اور دفاعی حوالوں سے دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔
-
پاکستان کا فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی اور حق خود ...
پاكستان -
پاکستان کی غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد: سامان کی 21ویں کھیپ دمشق پہنچ گئی
کمبل، خوراک اور ادویات پر مشتمل 17 ٹن امدادی اشیاء بھیجی گئیں
پاكستان -
انڈونیشا : 116 روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی کو ڈوپنے سے بچا لیا گیا
روہنگیا کے کشتی پر سوار ایک سو سے زائد پناہ گزینوں کو انڈونیشیا میں ریسکیو کر لیا ...
بين الاقوامى