شام میں استحکام کے لیے ترکیہ، روس، ایران کی مشاورت

ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پیر کو ترکیہ کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ہفتے کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے حلب، ادلب اور حماۃ پر "ھیئۃ تحریر الشام" کے حملے کے بعد شام میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپنے ترک اور ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ لاوروو نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے شام کی صورتحال اور آستانہ امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین نے حلب اور ادلب صوبوں میں فوجی کشیدگی کے حوالے سے شام کی صورت حال کی خطرناک پیش رفت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ دونوں وزرا نے شام میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ لاوروو اور ان کے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ایک فون کال کے دوران شام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

ایرانی میڈیا نے مزید کہا کہ عباس عراقچی نے لاوروف کو بتایا کہ شام میں مسلح دھڑوں کے حملے خطے کو غیر مستحکم کرنے کے اسرائیلی امریکی منصوبے کا حصہ ہیں۔ عراقچی نے شام میں ھیئۃ تحریر الشام اور اس کے اتحادی دھڑوں کے حالیہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے روس کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق عباس عراقچی نے شام میں عسکریت پسندوں کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکنا رہنے اور ایران اور روس کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ لاوروو اور عراقچی نے فون پر بات چیت کے دوران شام کی صورت حال کی خطرناک صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ بات چیت کے دوران لاوروو نے شام میں استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کو تیز کرنے اور "آستانہ" فارمولے کے فریم ورک کے اندر ملک کی صورت حال پر فوری غور کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔ اسی حوالے سے ترک وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آئندہ پیر کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں