سابق امریکی صدر بل کلنٹن بخار کے باعث ہسپتال داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن جو مختلف عوارض کا سامنا کر رہے ہیں اور پچھلے کئی برسوں سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں کو پیر کے روز واشنگٹن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

بل کلنٹن کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کلنٹن کو جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں پیر کی سہ پہر داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کو نگرانی میں رکھا گیا ہے کہ انہیں ہسپتال بخار کی وجہ سے لایا گیا ہے۔

78 سالہ سابق صدر کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اینجیل اورینا نے 'ایکس' پر لکھا ہے کہ بل کلنٹن اچھے جذبے اور حوصلے میں ہیں۔

اس سے قبل کلنٹن کو 2021 میں 5 راتوں کے لیے ہسپتال میں داخل رہنا پڑا تھا جب ان کے بلڈ میں انفیکشن کی شکایت ہو گئی تھی۔ یاد رہے 2004 میں 58 سال کی عمر میں ان کی 'اوپن ہارٹ سرجری' ہوئی تھی۔ کیونکہ ڈاکٹروں نے ان کے دل میں کافی مسائل کو محسوس کیا تھا۔

کلنٹن 1993 سے 2001 تک دو مسلسل مدتوں کے لیے امریکہ کے صدر رہے ہیں۔ وہ امریکہ کے دوسرے سب سے کم عمر صدر تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں