روس نے آذربائیجان کا طیارہ غلطی سے مار گرایا تھا: امریکی فوج

ذرائع نے یورونیوز کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر فضائی ڈرون سرگرمی کے دوران میزائل پرواز 8432 پر داغا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

امریکی فوج نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے مار گرایا تھا۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا آذربائیجان کے طیارے کو روسی میزائل سے مار گرایا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ"ہم نے آذربائیجانی طیارے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے"۔

ایک پچھلی پیش رفت میں آذربائیجانی حکام نے اطلاع دی کہ انہوں نے دو روز قبل گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے دوسرا بلیک باکس برآمد کر لیا ہے۔ یہ بلیک باکس ایک ایسے وقت میں ملا ہے جب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ روسی میزائل سے گر کر تباہ ہوا ہے، جبکہ کریملن نے تحقیقات کے اختتام سے قبل کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

آذربائیجان ایئر لائنز کمپنی نے جمعے کے روز کہا کہ ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا طیارہ جو بدھ کو قازقستان میں گر کر تباہ ہوا "بیرونی مواد اور تکنیکی مداخلت" سے حادثے سے دوچار ہوا۔

کریملن نے جمعے کے روز تصدیق کی کہ وہ تحقیقات کے اختتام سے قبل قازقستان میں طیارے کے حادثے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا، جبکہ کئی اخباری مضامین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ روسی فضائی دفاع کے میزائل نے اسے مار گرایا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ "تحقیقات جاری ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ تحقیقات کے نتائج جاری ہونے سے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا جا سکتا‘‘۔

روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آذربائیجان ایئر لائنز نے گذشتہ بدھ کو قازقستان میں اس کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد روس کے 7 شہروں کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب روسی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ آذربائیجان ایئر لائنز ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت چھ بڑے روسی شہروں کے لیے پروازیں جاری رکھے گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روس نے آذربائیجان ایئرلائنز کے طیارے کو سمندر میں مار گرانے کی کوشش کی اور اس کے نیوی گیشن سسٹم کو جام کرنے سے پہلے اسے میزائل سے نشانہ بنانے کے بعد اسے اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع نے یورونیوز کو بتایا کہ میزائل کو چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر فضائی ڈرون سرگرمی کے دوران پرواز 8432 پر داغا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ کو ہنگامی اپیل کرنے کے باوجود کسی بھی روسی ہوائی اڈے پر اترنے سے روک دیا گیا اور اس کے بجائے اسے قازقستان جانے کا حکم دیا گیا۔

آذربائیجان ٹائمز اخبار نے حکومت کے حامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس نے آذربائیجان ایئر لائن کے طیارے کو نازک حالت کے باوجود تین قریبی حالات میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ایک امریکی اہلکار اور ذرائع ابلاغ نے آذربائیجانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کا اشارہ کیا ہے کہ بدھ کے روز قازقستان میں آذربائیجانی ایئرلائن کے طیارے کے گرنے کا سبب روسی فضائی دفاع کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل تھا۔

روس نے پہلے بھی انتباہ کیا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے "مفروضے" کو منظر عام پر نہ لایا جائے۔ روس کے قریبی ملک قازقستان کے حکام نے اس حوالے سے "قیاس آرائیوں" کی مذمت کی ہے۔

ایمبریئر 190 طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو اور روسی جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے درمیان پرواز کر رہا تھا جس میں 67 مسافر سوار تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں