ترکیہ کے شہر استنبول میں نئے سال کی آمد پر ہزاروں ترک شہریوں نے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بدھ کے روزایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا۔ یہ سال 2025 کی ترکیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں پہلی بڑی ریلی تھی۔
استنبول کے گالاتا پل کے ساتھ ہزار ہا لوگ جمع تھے۔ جو اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔ ان مظاہرین نے ترکیہ اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگا رہے تھے۔
ریلی کا اہتمام 'نیشنل ول پلیٹ فارم' کی طرف سے کیا گیا تھا۔ یہ پلیٹ فارم 300 سے زائد ایسے گروپوں اور تنظیموں کا مجموعہ ہے جو ترکیہ کے گوشے گوشے سے تعلق رکھتے ہیں اور فلسطینیوں کی آزادی کے حامی ہیں۔
ترک عوام کی اس بڑی ریلی سے صدر طیب ایردوان کے بیٹے بلال ایردوان نے بھی خطاب کیا اور غزہ کے لوگوں کے ساتھ بھرپور حمایت و یکجہتی کے اظہار کے ساتھ ساتھ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ اور اقدمات کی مذمت کی۔
اس موقع پر بلال ایردوان نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کا بھی ذکر کیا اور کہا 'شام کے مسلمانوں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان شاء اللہ شام کے بعد غزہ میں بھی بڑی کامیابی دیکھنے کو ملے گی اور غزہ صیہونی محاصرے سے آزاد ہوگا۔'
بدھ کے روز منعقد کی گئی اس عظیم الشان ریلی کی ڈرون طیارے سے بنائی گئی ویڈیو فوٹیج سے دور دور تک مظاہرین دکھائی دیتے ہیں۔
یاد رہے ترکیہ کے صدر ایردوان غزہ میں اسرائیلی جنگ و جارحیت کے خلاف ہیں اور وہ مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔
نئے سال کے پہلے روز ان کے بیٹے کا فلسطینیوں کے ساتھ حمایت کے لیے خطاب اہم واقعہ ہے۔
-
غزہ میں اسرائیلی بمباری : ہسپتال اور دیگر طبی سہولیات مکمل تباہی کے دہانے پر
غزہ میں طبی سہولیات کے لیے علاج گاہیں مکمل تباہی کے کنارے پر پہنچ گئیں۔ یہ بات ...
مشرق وسطی -
وسطی غزہ سے داغے گئے دو راکٹ روک لیے: اسرائیل
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سالِ نو کے ابتدائی منٹوں میں بدھ کو غزہ سے دو راکٹ داغے ...
مشرق وسطی -
غزہ کی پٹی : اسرائیلی بم باری سے درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے آج بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین ...
مشرق وسطی