تبت اور نیپال میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 53 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

زلزلہ منگل کو صبح نو بج کر پانچ منٹ پر آیا، گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی" امریکی جیولوجیکل سروے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تبت کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے قریب طاقتور زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 53 افراد کی ہلاکت اور 62 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی جب کہ نیپال میں بھی سیکڑوں کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت کے حوالے سے چینی اور امریکی مانیٹرنگ گروپس نے معلومات فراہم کیں۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر پانچ منٹ پر آیا، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) اور شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جب کہ امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 7.1 رپورٹ کی۔

رپورٹ کے مطابق 6.8 شدت کا زلزلہ طاقتور اور شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایک سے زیادہ آفٹر شاکس بھی رپورٹ کیے گئے جن میں سب سے زور دار جھٹکے 4.4 شدت کے تھے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اطلاع دی کہ شہر کے آس پاس کے تین علاقوں میں 9 افراد ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ کئی عمارتیں منہدم ہو گئییں اور مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے تبت کے پڑوس میں واقع ملک نیپال اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ یاد رہے کہ اس خطے میں زلزلے عام ہیں جو کہ فالٹ لائن پر واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں