سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا استقبال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ رات سعودی عرب کے دورے پر پہنچی تھیں۔ اتوار کے روز انہوں نے العلا میں قائم 'یونیسکو' کے عالمی ورثے سے متعلق آثار قدیمہ کے مرکز کا دورہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور معاہدات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور پر غور کیا۔ اس موقع پر علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
علاوہ ازیں خبر رساں کے مطابق ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان شام، لبنان اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان جنگی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔نیز یمن، بحیرہ احمر اور ایران کے علاوہ یوکرین جنگ کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
نیز دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سے متعلق امور ، پائیدار توانائی کے شعبے میں تعاون، کھیلوں اور ثقافت کے میدان میں تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
جارجیا میلونی پیر کے روز بحرین جائیں گی۔ ان کا یہ دورہ اٹلی کے کسی سربراہ کا پہلا دورہ بحرین ہوگا۔ جہاں وہ بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گی اور دو طرفہ تعلقات و تعاون کے بڑھانے کے امکانات پر بات کریں گی۔ نیز غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
-
سعودی عرب کی جانب سے مغربی سوڈان کے ہسپتال پر حملے کی مذمت
70 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی، "شہریوں کو نشانہ بنانے" سے گریز کا مطالبہ
مشرق وسطی -
بنکاک میں خیر امت کانفرنس: سعودی وزیر کا اسلامی اتحاد پر زور
مملکت مسلمانوں کے درمیان بقائے باہمی اور تعاون کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ...
مشرق وسطی -
اولین بین الاقوامی دورہ سعودی عرب یا برطانیہ کا ہو سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ سعودی عرب کا ہو ...
بين الاقوامى