میرے حکم پر صومالیہ میں داعش پر بمباری کی گئی ہے : ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ کے صدر ٹرمپ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ نے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ بیان کے مطابق یہ بمباری جمعہ کے روز کی گئی ہے۔

صدر ڈونلد ٹرمپ کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ' ٹروتھ ' پر کہا گیا ہے 'ہفتے کی صبح میں نے داعش کے سینیئر منصوبہ سازوں اور دوسرے دہشت گردوں پر بمباری کا حکم دیا۔ '

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ بمباری صومالیہ میں داعش کے مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ یہ مراکز پنٹ لیند کے علاقے میں گولیس کے پہاڑوں میں قائم تھے ، جہاں انہوں نے نیم خود مختار علاقے میں سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں۔

وزیر دفاع کے مطابق ہمارا ابتدائی طور پر اندازہ یہ ہے کہ فضائی حملوں میں متعدد کارکن مارے گئے اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچ سکا ہے۔ یہ کارروائی داعش کی امریکی شہریوں، امریکی شراکت داروں اور معصوم شہریوں کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور ایسی صلاحیت کو مزید کم کر دے گی۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا 'ہماری یہ بمباری ایک واضح اشارہ دیتی ہے کہ امریکہ ہمیشہ ان دہشت گردوں کو تلاش کرنے اور ختم کرنے کے لیے تیار رہے گا جو امریکہ اور امریکی اتحادیوں کے لیے خطرہ ہوں گے۔'

خیال رہے افریقی ملک صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک الشباب کے مقابلے میں داعش کی موجودگی کم ہی رہی ہے، لیکن امریکہ کو داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے' ہم تمہیں جہاں بھی پائیں گے تمہیں قتل کریں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں