میگھن میرکل کی "طلاق کے بعد" کے عنوان سے کتاب لکھنے کی افواہوں نے شہزادہ ہیری کو چونکا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

علیحدگی کی افواہیں پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو پریشان کرتی رہتی ہیں۔ ڈچس آف سسیکس "طلاق کے بعد" کے موضوع پر ایک کتاب لکھنے پر غور کر رہی ہے۔

اخبار ’مرر‘ کے مطابق میگھن نے ہیری سے اپنی علیحدگی کی تفصیل والی کتاب شائع کرنے کے امکان کو تلاش کرنے کے لیے ایک گم نام پبلشنگ ہاؤس سے بات چیت کی ہے۔

ایک ذریعہ نے بتایا کہ میگھن کتاب کے خیال میں دلچسپی کا اندازہ لگانا چاہتی تھیں، جب کہ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ میگھن کی طرف سے جاری افواہیں مداحوں میں "حقیقت" کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ذریعے نے کہا کہ"افواہیں کسی بھی جوڑے کو پریشان کر دیتی ہیں۔ ان کی شادی کی حالت کے بارے میں مسلسل سوالات یقینی طور پر ہیری کو متاثر کریں گے"۔

جھٹکا

دریں اثنا ایک اور ذریعے نے انکشاف کیا کہ شہزادہ ہیری ان خبروں سے "حیرت زدہ" تھے کہ میگھن طلاق کے بارے میں ایک کتاب لکھ سکتی ہیں۔

برطانوی شہزادے جس نے 2020ء میں اپنی شاہی ذمہ داریاں ترک کر دی تھیں کے قریبی ذریعے نے مزید کہا کہ طلاق کی بات "غیر منطقی ہے۔ جوڑہ خوشی سے رہ رہا ہے"۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ میگھن نے ہیری سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہے گی، لیکن افواہوں کے نتیجے میں دباؤ شدید تھا، جس کی وجہ سے انہیں اپنے تعلقات کا دفاع کرنا پڑا۔

"ہماری 12 بار طلاق ہوئی"

گذشتہ دسمبر میں ہیری نے اس بات کی تردید کی تھی کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ نیویارک میں ڈیل بک 2024 سمٹ کے دوران ہنستے ہوئے کہاکہ "ظاہر ہے کہ ہمارے درمیان شاید 10 یا 12 بار طلاق ہوچکی ہے"۔

انھوں نے وضاحت کی کہ یہ چیزیں انھیں زیادہ پریشان نہیں کرتیں، لیکن انھیں افواہیں بنانے اور پھیلانے والے ’ٹرولز‘ پر ترس آتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 2018 میں شادی کی تھی۔صرف دو سال بعد ہی اس جوڑے نے اپنی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید آزادانہ زندگی گذارنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے اس فیصلے سے برطانیہ میں شاہی خاندان کو ایک بڑا دھچکا لگا تھا۔

ہیری اور میگھن نے ایسے انٹرویو بھی دیے جنہوں نے شاہی خاندان کے ساتھ ان کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں تنازعہ کو جنم دیا۔ برطانوی شہزادے نے اپنی سوانح عمری بھی شائع کی جس میں انہوں نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ اپنے بگڑتے تعلقات کا انکشاف کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں