اقوامِ متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انروا نے منگل کے روز اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس کے مالی حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ امدادی ایجنسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مالی امداد روکنے کے متوقع فیصلے سے بھی پہلے یہ امکان ظاہر کیا ہے۔
انروا کی ترجمان جولیٹ ٹوما نے کہا: "جب صدارتی حکم جاری ہو گا تو ہم اس پر تبصرہ کر سکیں گے۔ انروا کے مالی معاملات بہت زیادہ خراب ہیں۔ یہ گذشتہ چند مہینوں میں خراب تر ہوئے ہیں اور مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔"