برطانیہ:7500 بٹ کوائن پرمشتمل ہارڈ ڈرائیو کوڑے میں پھینکنے والے’معصوم‘ شخص کی کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سنہ 2013 میں ایک برطانوی شخص نے غلطی سے تقریباً 7500 بٹ کوائنز پر مشتمل ہارڈ ڈرائیو کوڑے میں پھینک دی تھی۔

جیمز ہاویلز نے پچھلے کچھ سالوں میں نیوپورٹ (کارڈف سے 19 کلومیٹر شمال مشرق) میں ڈاکس وے لینڈ فل کو کھودنے کے لیے کئی طریقوں سے کوشش کی ہے جہاں اس نے ہارڈ ڈرائیو کو پھینک دیا۔ 2021 میں اس نے مقامی حکام کو 70 ملین ڈالر کی پیشکش کی تاکہ اسے کوڑے کے ڈھیر کو کھودنے کی اجازت دی جائے۔

مقامی میونسپلٹی حکام کی طرف سے اتنے بڑے کوڑے کے پیکٹوں کو دوبارہ کھولنے کے خطرات کی وجہ سے بٹ کوائن پر مشتمل ہارڈ ڈرائیو کھو دینے والے شخص کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اسے عدالت جانا پڑا۔

ڈمپ خریدیں

سی این این کے مطابق اس نے لینڈ فل خریدنے قبل کہا کہ "میں لینڈ فل سائٹ خریدنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں"۔ ا س نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ میں کہ فنڈنگ حاصل کر لی گئی ہے۔

ہاویلز کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ اس وقت پیش کیا جب برطانوی ہائی کورٹ کے جج نے گذشتہ جنوری میں اس کے مقدمے کی سماعت کو روک دیا۔ ہاویلز مقامی حکام کو مجبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ اسے لینڈ فل تلاش کرنے کی اجازت دیں۔

ہاویلز نے مبینہ طور پر جون اور اگست 2013 کے درمیان ہارڈ ڈرائیو پھینک دی تھی۔ اس وقت اس کی قدر و قیمت بہت کم تھی اور چوئل کرنسی مائننگ کے عمل کے آغاز میں تھی۔

ہارڈ ڈرائیو کھونے پر ان کے پاس موجود سکوں کی قیمت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین ڈالر لگایا گیا تھا، جب کہ اب یہ قیمت 800 ملین کے قریب ہے۔
خیال رہے کہ جب ہاویلز نے بٹ کوائنز خریدے تھے تب ان کی قیمت بہت معمولی تھی اور آج ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں