امریکہ: فلسطینی سمجھ کر دو اسرائیلیوں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کار پر مسلح حملہ کرنے والے بندوق بردار مورڈیچائی برافیمن نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے یقین تھا کہ گاڑی میں سوار افراد فلسطینی تھے۔
پولیس نے حملہ آور کو اتوار کو حملے کے بعد گرفتار کیا جہاں اس نے فلوریڈا کے میامی بیچ میں گاڑی میں 17 گولیاں چلائیں۔
حکام نے اس پر دوسرے درجے کے اقدام قتل کا الزام لگایا جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
امریکی نیوز نیٹ ورک ’سی بی ایس‘ نیوز کے مطابق برافمین نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے چلتی کار میں دو افراد کو اس لیے گولی ماری کیونکہ اس کے خیال میں وہ فلسطینی ہیں۔
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ آباد کاروں نے اپنی کار میں بھاگتے ہوئے ایک رہائشی عمارت میں جان بچانے کی کوشش کی۔ ان میں سے ایک معمولی زخمی تھا اور اس کے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے گھبراہٹ کی حالت میں ایمبولینس کو کال کی۔
پولیس نے علاقے میں جا کر واقعے کی تفتیش کی تو پتا چلا کہ اس میں ایک نوجوان امریکی "یہودی" ملوث ہے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس نے فوراً اعتراف کیا کہ اس نے اپنا چھوٹا ٹرک چلاتے ہوئے دو مشکوک افراد کو دیکھا اور انہیں فلسطینی سمجھ کر ان پر گولیاں چلائیں۔
شوٹر اس علاقے میں پلمبر کے طور پر کام کرتا ہے، اور حیران تھا کہ اس نے جن دو لوگوں کو مارنے کی کوشش کی۔ دونوں مشکوک افراد جو اسرائیل سے فلوریڈا کے دورے پر آئے تھے۔
پولیس نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ آیا اس حملے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔