بحیرہ احمر میں جنگی بحران : نہر سویز میں پائیداری برقرار نہ رہ سکی ، شدید مالی نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چیئرمین سویز کینال اتھارٹی اسامہ ربی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں آنے والے بحران نے نہر سویز کے لیے پائیدار راہ نہیں بنائی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز کیا ہے۔

خیال رہے غزہ میں سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے بعد نومبر 2023 سے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا۔ جس سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

یاد رہے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ماہ دسمبر میں کہا تھا کہ نہر سویز میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کی وجہ سے مصر کی آمدنی میں 60 فیصد کمی ہوئی ہے اور سال 2023 کے مقابلے میں سال 2024 کی آمدنی صرف 7 ارب ڈالر رہ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں