کینیڈا : مارک کارنی ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کینیڈا میں سرکاری نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرکزی بینک کے سابق گورنر مارک کارنی لبرل پارٹی کی سربراہی کی دوڑ جیت گئے ہیں۔ وہ جسٹن ٹروڈو کے جاں نشیں کے طور پر وزارت عظمی کا منصب سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کارنی نے سابق خاتون وزیر مالیات کرسٹیا فریلینڈ پر برتری حاصل کی۔ ووٹنگ میں لبرل پارٹی کے 1.5 سے زیادہ ارکان نے شرکت کی۔

کارنی کا انتخاب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈیا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکیوں کا سامنا ہے اور وفاقی انتخابات کی تاریخ بھی قریب آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ 59 سالہ کارنی کو کینیڈا کے مرکزی بینک کے گورنر کے منصب پر رہتے ہوئے اقتصادی بحرانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں 2013 میں جب انھوں نے بینک آف انگلینڈ کے گورنر کا عہدہ سنبھالا تو وہ 1694 میں بینک کے قیام کے بعد پہلے غیر برطانوی سربراہ بن گئے۔

کارنی کے تقرر کو مملکت متحدہ میں وسیع پیمانے پر سراہا گیا کیوں کہ کینیڈا 2008 میں مالیاتی بحران سے دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں جلدی باہر نکل آیا تھا۔
کنزرویٹو اپوزیشن یہ امید کر رہی تھی کہ انتخابات کے ذریعے ٹروڈو کی قسمت کا فیصلہ ہو جن کی مقبولیت خوراک اور رہائش کی قیمتوں اور تارکین وطن کی آمد میں اضافے کے سبب کم ہو گئی تھی۔

مارک کارنی (رائٹرز)

ٹروڈو نے جنوری میں مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا تاہم وہ اپنے جاں نشیں کے انتخاب اور حلف برداری تک اپنے منصب پر فائر رہیں گے۔

توقع ہے کہ کینیڈا میں رواں سال موسم بہار میں عام انتخابات ہوں گے۔ جنوری میں اپنی نامزدگی کے اعلان کے بعد سے کارنی کو وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی وسیع تائید حاصل ہو گئی ہے۔

وہ ایک اعلیٰ سطح کے اقتصادی ماہر ہیں جن کے پاس وال اسٹریٹ میں بھی کام کا تجربہ ہے۔ وہ کافی طویل عرصے سے سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے اور وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کے لیے کوشاں تھے .... تاہم وہ سیاست کا براہ راست تجربہ نہیں رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں