غزہ میں حماس کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جہاں انہیں اسرائیلی علاقے میں فائرنگ کی تیاریوں کا سراغ ملا۔

اسرائیل نے ایک دن پہلے ہی فضائی حملے دوبارہ شروع کیے جب فریقین نے جنگ بندی اور تقریباً دو ماہ کے نسبتاً پرسکون دورانیے کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی۔

انکلیو میں صحت کے حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی ہلاک ہو گئے اور علاقے میں دوبارہ حملے شروع کرنے والی اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے شمال میں حماس کے ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا۔

غزہ کے محکمۂ صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ شہر کے مضافاتی علاقے الصبرۃ میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ شمال میں بیت حنون قصبے میں ایک اور فضائی حملے میں دو افراد ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی بحریہ کے جہازوں نے کئی کشتیوں پر حملہ کیا جس کے بارے میں کہا گیا کہ ان کا مقصد حماس اور اسلامی جہاد کی طرف سے "دہشت گردانہ" کارروائیاں کرنا تھا۔ فلسطینیوں نے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر کے ساحل پر ماہی گیری کی کئی کشتیوں پر فائرنگ کی جس سے انہیں آگ لگ گئی۔

بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں بیت حانون اور خان یونس کے علاقوں پر کتابچے گرائے جس میں رہائشیوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ "خطرناک جنگی علاقوں" میں تھے۔

ایک میں لکھا تھا، "پناہ گاہوں یا موجودہ خیمے میں رہنے سے آپ کی اور آپ کے خاندان کے افراد کی جانیں خطرے میں ہیں، فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔"

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے اور اسرائیل نے خبردار کیا کہ یہ حملہ "صرف آغاز" تھا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے حملوں کا حکم اس لیے دیا کیونکہ حماس نے مبینہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا۔

حماس نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ لڑائی کے خاتمے کے لیے ایک مستقل معاہدے پر بات چیت کے لیے ثالثین کی کوششوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

حماس کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ دستخط شدہ تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے خواہشمند ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 48,000 سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں