سعودی عرب: آرامکو نے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کا پہلا تجرباتی یونٹ شروع کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی کمپنی آرامکو نے مملکت میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو براہ راست ہوا سے نکالنے کے لیے پہلا پائلٹ یونٹ شروع کردیا۔ اس یونٹ میں فضا سے سالانہ 12 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کی صلاحیت ہے۔

آرامکو نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یہ تجرباتی سٹیشن، جو سیمنز انرجی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، براہ راست ہوا سے کارکن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کے ٹیسٹنگ یونٹ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کمپنی کا اہم قدم ہے۔

سعودی آرامکو اس سہولت کو مملکت کی متنوع آب و ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کیپچر مواد کی اگلی نسل کے لیے ٹیسٹنگ پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس دوران لاگت میں کمی کے حصول کے لیے بھی کوشش کی جائے گی جس سے خطے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سعودی آرامکو اور سیمنز انرجی اس ٹیکنالوجی کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں بڑے پیمانے پر CO2 کی بحالی کی سہولیات کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی

سعودی آرامکو کے سینئر نائب صدر برائے رابطہ اور تکنیکی نگرانی علی المشاری نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی جو ہوا سے براہ راست کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالتی ہیں مستقبل میں عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو کی طرف سے شروع کی گئی جانچ کی سہولت ہمارے براہ راست کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کے نظام کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوششوں میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے ۔

کاربن نکالنے اور ذخیرہ کرنے کے مرکز کے پہلے مرحلے میں سعودی آرامکو اور دیگر صنعتی ذرائع سے تعلق رکھنے والے تین گیس پلانٹس سے نو ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالنے کی گنجائش ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں