سوڈانی فوج نے دارالحکومت خرطوم میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے آخری اڈے طیبہ کیمپ پر اپنے کنٹرول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب خرطوم آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحمن البیلاوی نے العربیہ اور الحدث کو بتایا ان کی فوج نے خرطوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
قبل ازیں خرطوم کے کمانڈر نے تصدیق کی تھی کہ دارالحکومت میں فوجی آپریشنز جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مانشیہ پل کو عبور کرنے اور پل کے پورے مشرقی علاقے کو کلیئر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
سوڈانی فوج نے کہا کہ اس نے الباقیر کے علاقے میں ریپڈ سپورٹ فورسز کو جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔
فوج نے اعلان کیا کہ اس کی بکتر بند فوج خرطوم میں پیش قدمی کر چکی ہیں اور انہوں نے خرطوم میں ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
آرمرڈ کور نے کہا کہ اس کی فورسز نے سوڈان یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی فیکلٹی کی عمارتوں، پورے النزہ ضلع اور خرطوم کی زمینی بندرگاہ کے ساتھ والی الصحافہ اسٹریٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ سوڈانی فوج نے دارالحکومت کے تمام پلوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ فوج نے خرطوم-جبل اولیاء سڑک کو بند کر دیا اور خرطوم کے جنوب میں طیبہ کیمپ کا کنٹرول سنبھال لیا۔
سوڈانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف، لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے 15 اپریل 2023 ءکے بعد پہلی بار ریپبلکن پیلس کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دورے کے بعد ایک اعلیٰ سوڈانی فوجی اہلکار نے فوجیوں کو سوڈان کے دارالحکومت کے طور پر جاری لڑائی کے بارے میں آگاہ کیا۔
دریں اثنا سوڈانی فوج نے الجزیرہ ریاست کے انتہائی شمال میں واقع دیہات میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے، جہاں اس کی افواج نے الجدید الثورہ اور الجدید عمران کے دیہات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
فوج الجزیرہ ریاست پر مکمل کنٹرول کا اعلان کرنے اور جنوبی خرطوم ریاست میں داخل ہونے کے قریب ہے۔
فیلڈ ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو اطلاع دی کہ خرطوم کے مشرق میں واقع بری، ارکویت اور شہر کے جنوب میں الازہری اور الصحافہ سے امدادی فورسز کا بڑے پیمانے پر انخلاء ہوا ہے۔