سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی امور پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی نے امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کی صورتوں اور انھیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ریاض میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے بیچ دفاع تعاون کے سلسلے میں تھی۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو precision-guided weapon systems فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے صدر ٹرمپ کے دور میں ہتھیاروں کے حوالے سے تازہ ترین امریکی سعودی سودے میں بتائی۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب پیٹ ہیگزٹ کے ساتھ دونوں ملکوں کی دفاع کی وزارتوں کے بیچ تزویراتی تعاون اور اس کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

دونوں شخصیات نے ٹیلی فون پر رابطے میں خطے کی صورت حال اور علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں