امیرقطر کے الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ کریملن نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین الشیخ تمیم سے بات چیت کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ماسکو میں ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر توجہ دی جائے گی، جس میں تجارتی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے علاوہ ایجنڈے میں متعدد بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت ہوگی۔
روسی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صدر پوتین اور امیر قطر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی مسائل، خاص طور پر یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال شامل ہے۔ اس حوالےسے قطر متعدد بحرانوں کو حل کرنے کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔
قطری اخبارات نے اس دورے کو "دوطرفہ تعلقات کے فریم ورک ، بحرانوں کو حل کرنے اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے قطر کی ثالثی کی کوششوں کے ضمن میں اسٹریٹجک جہتوں کا حامل قرار دیا ہے"۔
-
غزہ سے رہائی پانے والے روسی قیدیوں سے صدر پوتین کی ملاقات
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بدھ کے روز ان روسی شہریوں سے ملاقات کی ہے جو سات ...
بين الاقوامى -
رشوت ستانی کا الزام : روسی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کو سات سال قید
روس میں ایک عدالت نے آج جمعرات کے روز روسی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کو ...
بين الاقوامى -
روس ملک میں طالبان کی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کردی، تحریک طالبان ماسکو کی شکر گذار
روسی حکومت نے افغان طالبان پر عائد پابندیاں ہٹاتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ سے نکال دیا ...
بين الاقوامى