عوام پوپ کے الوداعی دیدار کے لیے بے تاب ، ویٹی کن کے باہر افراتفری کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پوپ فرانسس اول کا جنازہ کل بروز ہفتہ متوقع ہے۔ آج جمعے کے روز آنجہانی پوپ کی میت کے عوامی دیدار کا آخری دن ہے۔ اس موقع پر ہزاروں عقیدت مند سینٹ پیٹرز کیتھیڈرل میں پوپ کا آخری دیدار کرنے کے لیے بے تابی سے آ رہے ہیں۔

جرمن خبر رساں ایجنسی کے ایک رپورٹر کے مطابق، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے 'ویا دیلا کونچیلیاتسیونی' روڈ پر موجود رکاوٹیں عبور کر لیں، جو کہ سینٹ پیٹرز اسکوائر کی جانب جانے والا مرکزی راستہ ہے۔ کچھ افراد نے سیکورٹی اہل کاروں کی مزاحمت کے باوجود کلیسا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ویٹی کن نے بتایا کہ بدھ کے روز سے اب تک ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے زیادہ افراد پوپ کی میت کا دیدار کرنے آ چکے ہیں۔
پوپ فرانسس، ایسٹر تہوار کے دوسرے روز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی میت کلیسا کی مرکزی قربان گاہ کے سامنے کھلے تابوت میں رکھی گئی ہے۔

ویٹی کن کے مطابق، آج جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق سات بجے تابوت کو بند کر دیا جائے گا۔ جنازے اور تدفین کی رسومات کل ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق، جمعرات کی شام تک 130 سرکاری وفود جنازے میں شرکت کے لیے اپنی آمد کی تصدیق کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں