تونس میں "ٹک ٹاک" کے ذریعے لڑکیوں کا استحصال کرنے والا جعلی عامل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تونس میں حکام نے ٹک ٹاک کے ذریعے لڑکیوں کو ورغلانے اور روحانی بیماریوں اور جادو کے علاج کا جھانسہ دینے والے ایک جعلی عامل کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس شخص نے خود کو روحانی معالج کے طور پر پیش کیا تھا۔ اس معاملے نے ملک میں عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اس شخص کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک یونیورسٹی طالبہ نے شکایت درج کرائی کہ ایک شخص، جو "روحانی حکیم" کے نام سے ایک اکاؤنٹ چلا رہا تھا، نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس پر شدید تشدد کیا، اور اسے دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ کا شکار بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس نے "ٹک ٹاک" پر ایک اکاؤنٹ کے ذریعے رابطہ کیا، جس پر پیچھے موجود شخص نے اسے "رقیہ شرعیہ" کے ذریعے علاج کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ اس کی نفسیاتی پریشانیاں ختم کر سکتا ہے۔ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی کیوں کہ اس کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔ ابتدا میں آن لائن گفتگو سے بات شروع ہوئی۔

بعد ازاں، ملاقاتیں اور براہِ راست سیشن شروع ہوئے، جہاں اس شخص نے لڑکی کی نفسیاتی کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ملزم نے شادی کا جھانسہ بھی دیا، جس کے نتیجے میں لڑکی حاملہ ہو گئی۔

اس کے علاوہ، ملزم نے لڑکی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا، اور اسی طرح دوسری لڑکیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ 2022 میں تیونس میں پیش آنے والے ایک اور بڑے اسکینڈل سے مشابہت رکھتا ہے، جب حکام نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا تھا، جس نے "فیس بک" پر ایک صفحے کے ذریعے سیکڑوں خواتین کو علاج کا جھانسہ دے کر جنسی طور پر استحصال کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ تونس میں جادو اور جھاڑ پھونک جیسے افعال کے خلاف کوئی واضح قانونی پابندی موجود نہیں، حالاں کہ یہ رجحان معاشرے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں