اسرائیل براہ راست ٹیلی ویژن پر غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

"ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کو ریکارڈ کیا ہے۔ ایمنسٹی کی عہدیدار کالمارڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے میں نسل پرستی اور غیر قانونی قبضے کا نظام بڑھتے ہوئے تشدد میں بدل گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ "پوری دنیا اس بات پر گواہ ہے کہ اسرائیل کس طرح مکمل طور پر بے بس ہزاروں فلسطینی مردوں اور عورتوں کو قتل کیا، پورے خاندانوں کا قتل عام کیا، گھروں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو منظم انداز میں تباہ کیا"۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر بڑھتی ہوئی تنقید پر بھی توجہ مبذول کرائی۔ اس نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف لائے گئے مقدمے میں عارضی اقدامات کے احکامات جاری کیے اور ایک مشاورتی رائے جاری کی جس میں مشرقی یروشلم سمیت فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔

کالمارڈ نے زور دے کر کہا کہ "تمام حکومتوں کو بین الاقوامی عدالت انصاف کی حمایت، مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے،آئی سی سی اور اس کے عملے کو پابندیوں سے بچانے کے لیے اپنی بساط میں ہرممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں