کمبوڈیا کے تاریخی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کمبوڈیا کے معروف تاریخی اور مذہبی مقام "انگکور وات" میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد "یونیسکو" کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل اس قدیم مندر کے قریب پناہ لینے کی کوشش کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ واقعے کے فوراً بعد دو ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، جبکہ وہاں موجود دیگر زائرین اور حکام زخمیوں کو اُٹھا کر مدد فراہم کر رہے تھے۔ کچھ تصاویر میں ہسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثے کے ایک روز بعد کمبوڈیا کے وزیر سیاحت ہوٹ ہاک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے سے متعلق آن لائن مواد کو حذف کر دیں، کیونکہ ان کے بقول "منفی خبریں" ملک کی سیاحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

سرکاری طور پر حادثے کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی البتہ پیر کے روز ایک حکومتی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق کمبوڈیا سے تھا، اور ان کی موت آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں