ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کانز فلم فیسٹیول میں ’’پام ڈی اور‘‘ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے ہفتے کے روز 78 ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنی خفیہ طور پر شوٹ کی گئی انتقامی فلم "جسٹ ااین ایکسیڈنٹ" کے لیے ’’ پام ڈی اور ‘‘ جیت لیا۔ 64 سالہ ہدایت کار 15 سالوں میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے میں کامیاب ہوئے اور جیوری کی صدر جولیٹ بنوشے سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

فیسٹیول میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ساتھ مرکزی اداکار وحید مبصری سمیت ان کی کاسٹ کے کئی افراد نے بھی شرکت کی۔

"جسٹ این ایکسیڈنٹ" وحید مبصری کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار مبصری نے ادا کیا ہے جو مصنوعی ٹانگ والے ایک شخص کو اغوا کر لیتا ہے جو بالکل اس شخص کی طرح لگتا ہے جس نے اسے جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی زندگی برباد کر دی تھی۔ وحید دوسرے زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے نکلتا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جو ان پر تشدد کر رہا تھا اور پھر فیصلہ کرتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

پناہی، جو اپنے ہدایت کاری کے کام کی وجہ سے متعدد بار گرفتار ہو چکے ہیں، آخری مرتبہ 2003 میں اس میلے میں ذاتی طور پر شریک ہوئے تھے جب ان کی فلم "کرمسن گولڈ" کی نمائش ہوئی تھی۔ اس فلم نے اس وقت انہیں جیوری پرائز جتوایا تھا۔ پناہی نے متعدد بین الاقوامی ایوارڈز جیت رکھے ہیں جن میں کانز فلم فیسٹیول کا کیمرہ ڈی آر ان کی 1995 کی فلم وائٹ بیلون اور 2015 کے برلن فلم فیسٹیول کی گولڈن بیئر فار ٹیکسی کے لیے شامل ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ انہوں نے ایران میں ضمانت پر باہر ہونے پر کی تھی۔ 13 مئی سے شروع ہونے والا 78 واں کانز فلم فیسٹیول ہفتہ کے روز پیلائز دی فیسٹول میں اختتام پذیر ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں