اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمنی حوثیوں کی طرف سے جمعرات کے روز داغے گئے میزائل کامیابی سے روک لیے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کے وسطی علاقوں تک کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تاکہ اسرائیلی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف پہنچ جائیں۔
اسرائیلی فوج نے حوثی میزائل حملہ روکنے کا دعوی جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔
دو روز پہلے بھی اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ کہ یمنی حوثیوں کی طرف سے فائر کیے گئے ایک میزائل اور ایک دوسرے راکٹ کو روکا تھا۔
خیال رہے یمنی حوثیوں نے غزہ کے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی غزہ میں جنگ شروع ہونے کے اگلے ہی ماہ سے میزائل فائر کرنا شروع کر دیے تھے۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ البتہ غزہ میں جنگ بندی کے دوران حوثی میزائل حملے بند رہے ہیں۔
اسرائیل نے بھی حوثیوں کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے اور کئی بار یمن پر حملے کیے ہیں۔ اسی طرح امریکہ و برطانیہ نے بھی حوثیوں پر یمن میں بھاری بھرکم فضائی حملے کیے ہیں۔