ٹرمپ کی 'گولڈن ڈوم میزائل شیلڈ' کے سلسلے میں اشتراک کے عمل پر جاپانی وزیراعظم سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کے ساتھ میزائلوں سے بچاؤ اور دفاع کے نظام 'گولڈن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ' کے سلسلے میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی ہے. یہ بات چیت دونوں رہنماؤں کے درمیان فون کال پر کی گئی. توقع ہے کہ دونوں ملک میزائل حملوں کے خطروں سے نمٹنے کے لیےاس دفاعی نظام پر مل کر کام کریں گے.

ذرائع کی طرف سے خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ جاپان اس ٹیکنالوجی میں تعاون کرنے کو جاپانی اشیاء پر امریکی ٹیرف میں کمی کرانے کے لیے استعمال کرے گا.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی مہینے یہ بتایا تھا کہ انہوں نے 175 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس دفاعی نظام کے لیے ڈیزائن کا اہتمام کرلیا ہے. اس دفاعی نظام کے منصوبے کی سربراہی امریکہ کی خلائی فورس جنرل مائیکل گوئٹلین کریں گے. ان کی مدت ملازمت 2029ء میں ختم ہوگی اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس منصوبے کو اس سے پہلے مکمل کرلیں.

امریکی کانگریس کے بجٹ کے تخمینے کے مطابق 'گولڈن ڈوم' دفاعی نظام پر دو دہائیوں کے دوران میں 831 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوگی.

یاد رہے کہ امریکہ اور جاپان بیلسٹک میزائلوں کے سلسلے میں اس سے پہلے بھی مل جل کر کام کرچکے ہیں. نیز خلا میں مارک کرنے والے ہتھیاروں کے علاوہ حملے روکنے والے ہتھیاروں کے سلسلے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون رہا ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں