چیمپیئنز لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے فٹبال کے دو دیوانے 27 گھنٹے "بیت الخلا" میں چھپے رہے
دو مشہور ٹک ٹاک انفلوئنسروں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے کے روز الیانز ایرینا اسٹیڈیم کے بیت الخلا میں 27 گھنٹے چھپے رہے تاکہ پیرس سینٹ جرمین اور انٹر میلان کے درمیان یورپی فٹبال چیمپیئنز لیگ کا فائنل میچ بغیر ٹکٹ کے دیکھ سکیں۔
بیلجیئم کے اس جوڑے، نیل ریمیری اور سین ہافر پیک، نے وی آر ٹی نیوز کو بتایا کہ وہ میچ سے ایک روز قبل میونخ کے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور ایک بیت الخلا میں جا کر چھپ گئے۔ انھوں نے دروازے پر "خارج از خدمت" کی تختی لگا دی اور پھر خاموشی سے 27 گھنٹے وہیں بیٹھے رہے، جب کہ اسٹیڈیم کے عملے نے دیگر بیت الخلا استعمال کیے۔
ریمیری نے بیلجیئم کے ریڈیو و ٹی وی ادارے کو بتایا کہ "ہمارے پاس ایک بیگ میں ہلکی پھلکی غذائیں تھیں اور ہم وقت گزاری کے لیے فون پر کھیلتے رہے۔"
اس نے مزید کہا "روشنی مسلسل کھلی رہی، اور ہم بہت غیر آرام دہ حالت میں بیٹھے تھے، اس لیے نیند ممکن نہ تھی"۔
میچ کے دن جب انھوں نے شائقین کی آمد کا شور سنا تو بیت الخلا سے باہر نکل آئے اور ٹکٹ چیکنگ اہل کاروں سے بچتے ہوئے 86,600 شائقین کے ہجوم میں شامل ہو گئے۔
ریمیری نے بتایا "ہم نے دیکھا کہ کون سا سیکیورٹی اہل کار کم توجہ دے رہا ہے۔ ہم فون پر بات کرتے ہوئے اور ہاتھ میں کھانے کے ساتھ چلتے گئے اور اچانک خود کو اسٹیڈیم کے اندر پایا۔"
اس نے مزید کہا "پیرس سینٹ جرمین نے میچ 5-0 سے جیتا، اور ہم جیتنے والی ٹیم کے شائقین کے ساتھ بیٹھے تھے۔ یہ ہماری زندگی کا سب سے خوبصورت فٹبال میچ تھا۔"
واضح رہے کہ جن شائقین نے قانونی طریقے سے میچ دیکھا، انھوں نے ٹکٹوں کے لیے 90 سے 950 یورو (یعنی 100 سے 1100 امریکی ڈالر) تک ادا کیے تھے۔
-
چار ٹن وزنی ہاتھی کا سپر مارکیٹ پر دھاوا، چاول کے کیک اور انڈے کھا کر چلتا بنا:ویڈیو دیکھے
تھائی لینڈ میں ایک حیران کن منظر نے سب کو چونکا دیا، جب ایک دیو ہیکل ہاتھی نے ...
ایڈیٹر کی پسند -
بھارت کے بنگلورو کرکٹ سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ: کم از کم سات افراد ہلاک: میڈیا
آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی اولین فتح کا جشن ماتم میں بدل گیا
بين الاقوامى -
گھٹنے کے درد کا علاج کان سے شروع ہوتا ہے : نئی طبی تحقیق
نئے علاج کا طریقہ یہ ہے کہ ایک خاص آلہ کان پر لگایا جاتا ہے جو ہلکی ہلکی لہریں ...
بين الاقوامى