مختلف ممالک کا ایران سے اپنے شہریوں کے انخلاء کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کئی ممالک نے ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے کیونکہ تہران پر بے مثال اسرائیلی بمباری میں ایرانی جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کے نشانہ بننے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

چین

بیجنگ نے بدھ کو کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گذشتہ ہفتے ملک کے خلاف فوجی حملے شروع کرنے کے بعد سے تقریباً 800 چینی شہریوں کو ایران سے نکالا جا چکا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایک باقاعدہ نیوز کانفرنس میں کہا، "فی الحال 791 چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔"

گو نے مزید کہا، "1,000 سے زیادہ دوسرے لوگوں کی نقلِ مکانی اور واپسی کا عمل جاری ہے۔"

جاپان

تجارتی نشریاتی ادارے فوجی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے بدھ کے روز کہا کہ جاپانی حکومت نے ایران اور اسرائیل میں جاپانی شہریوں کے انخلاء میں مدد کے لیے کوششوں کے سلسلے میں ایک فوجی طیارہ جبوتی بھیجنے کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔

دریں اثناء حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد سے ایران میں رہنے والے 700 سے زائد غیر ملکی ہمسایہ ممالک آذربائیجان اور آرمینیا میں داخل ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں