اسرائیل سے شہریوں کا انخلاء، چارٹر طیاروں کے لیے اسرائیل سے رابطہ ہے: ڈیوڈ لیمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانوی شہریوں کے لیے تل ابیب سے چارٹر پروازوں کے لیے اسرائیلی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ڈیوڈ لیمی کے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کی اسرائیل سے بحفاظت واپسی کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی برطانیہ واپسی کے لیے چارٹرڈ پروازوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ تاہم ان پروازوں کا آغاز اس وقت ہوگا جب اسرائیلی فضائی حدود دوبارہ کھلے گی۔

خیال رہے جمعہ کے روز سے جاری ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے اسرائیل کا بین گورین ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل میں موجود برطانوی شہریوں کو اپنے اندراج کے لیے کہا ہے۔ نیز کہا ہے کہ برطانیہ جاری جنگی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کی بحفاظت برطانیہ واپسی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں