اسرائیل کی حوثیوں کو دھمکی ... تل ابیب میں امریکی سفیر کا B-2 بم بار استعمال کرنے پر زور

اسرائیلی فوج کا یمن سے داغا جانے والا میزائل تباہ کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں موجود حوثیوں کو ایران پر حالیہ حملوں جیسی ضربوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ دھمکی اس وقت دی گئی جب منگل کے روز اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں روک لیا۔

اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہاکابی نے بھی سخت رد عمل دیتے ہوئے ایکس پلیٹ فارم پر کہا "اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی B-2 بم بار طیارے یمن کا دورہ کریں۔" انھوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے اسرائیل کے شان دار دفاعی نظام کی بدولت شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچنے کا موقع ملا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے بتایا کہ یمن سے داغے گئے میزائل کو اسرائیلی فضائیہ نے کامیابی سے روکا، اور یہ کارروائی معمول کے انتباہی نظام کے تحت عمل میں آئی۔

یسرائیل کاتز نے ایکس پر لکھا "جس طرح ہم نے ایران پر حملہ کیا، اسی طرح ہم یمن میں موجود حوثیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ جو کوئی اسرائیل پر ہاتھ اٹھائے گا، اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔"

یمن سے داغا گیا میزائل تباہ

فوجی بیان کے مطابق منگل کو پورے اسرائیل بالخصوص بیت المقدس میں سائرن بجے، جس کے بعد فضائیہ نے ایک میزائل کو جو یمن سے فائر کیا گیا تھا، کامیابی سے روک لیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد، یمن میں حوثیوں نے اسرائیل اور اس سے وابستہ سمندری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے اسرائیل کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا، جو غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے رد عمل کے طور پر کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں