بنگلادیش: سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر چھ ماہ قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹر بیونل نے شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

بنگلادیشی اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنماکوکہا تھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کے اس بیان کو عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیا اور انہیں چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عدالت نے عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔

یاد رہےکہ عوامی لیگ کی سربراہ اور سابق بنگلادیشی وزیراعظم گزشتہ سال اگست میں چلنے والی طلبہ تحریک کے بعد ملک سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں