فرانس میں ایک پراسیکیوٹر نے بدھ کے روز 43 سالہ پرانے واقعے کے سلسلے میں چھ افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلانے کی دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے درخواست کی ہے۔ دہشت گردی کا یہ مبینہ واقعہ اگست 1982 میں یہودیوں کے ریستوران پر حملے کی صورت پیش آیا تھا۔
گولڈن برگ نامی ریستوران پر حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم بیس زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کو فرانس میں بہت خوفناک مانا گیا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد فرانس میں یہ اس وقت تک سب سے بڑا بم دھماکے اور فائرنگ کا واقعہ تھا۔
خیال رہے فرانس میں یورپ کے دیگر تمام ملکوں کے مقابلے میں یہودیوں کی سب سے زیادہ تعداد رہتی ہے۔ یہودیوں کی آبادی ہی کے ایک ضلعی ہیڈ کواٹرز میں ہی ریستوران پر یہ بم دھماکہ کیا گیا تھا۔
تاہم اس سے پہلے اس کیس کے بارے میں ایسے شواہد اور چیزیں اکٹھی نہ ہو سکیں جن کی بنیاد پر پراسیکیوٹر کی طرف سے اس مقدمے پر کبھی زور نہ دیا جا سکتا تھا۔
اب جبکہ 43 سال گزر چکے ہیں اور مبینہ ملزمان میں سے بعض اور مقتولین کے ورثا میں بھی بعض کے زندہ ہونے کے بارے میں ابھی تصدیوق ہونا باقی ہے۔ تو پراسیکیوٹر نے اس بارے میں عدالت سے ٹرائل کے لیے رجوع کیا ہے۔ تاہم اب مقدمہ چلنا چاہیے یا نہیں اس کا فیصلہ خصوصی دہشت گردی عدالت کے جج کا ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ جن افراد پر مقدمہ چلائے جانے کی استدعا کی گئی ہے ان میں نذر توفیق موسیٰ اور محمود خدر شامل ہیں جن کا ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق کہا جارہا ہے۔ ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں قتل اور اقدام اقتل کے مقدمات کے حوالے سے مشتبہ ہیں۔
علاوہ ازیں جس کے بارے میں پراسیکیوٹر کو سب سے زیادہ شبہ ہے وہ ولید عبدالرحمان ابو زید ہے۔ جس کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے رجوع کر رہا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بندوق برداروں میں سے ایک ہے۔ ولید عبدالرحمان ابو زید 2020 سے فرانس میں زیر حراست ہے۔
پراسیکیوٹر کی درخواست پر مطلوب افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ تاہم نہیں معلوم کہ اس وقت ان میں سے پانچ افراد فرانس میں موجود بھی ہیں کہ نہیں۔
پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق وہ تین دیگر افراد کے خلاف بھی دہشت گردی کا مقدمہ شروع کرانا چاہتا ہے۔
-
فرانس کو ایران میں اپنے شہری کی گمشدگی پر تشویش ہے، وزیر
دو فرانسیسی شہری پہلے ہی ایران میں قید ہیں
بين الاقوامى -
ایران کے جوہری پروگرام کے تمام اجزاء کو شدید نقصان پہنچا ہے: فرانس
پیرس کے پاس ایرانی اعلیٰ سطح کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کی ممکنہ جگہوں کے حوالے سے ...
بين الاقوامى -
امریکہ: ایئرپورٹ سیکیورٹی قوانین میں ترمیم، مسافروں کو جوتے نہیں اتارنا پڑیں گے
امریکہ کے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سکریننگ کے لیے مسافروں کو اب اپنے جوتے نہیں اتارنے ...
بين الاقوامى