پُر تعیش اشیاء پر خرچ کے لحاظ سے سنگاپور اور لندن مہنگے ترین شہر

دبئی پانچ درجے ترقی کر کے فہرست میں 7 ویں پوزیشن پر آ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سنگاپور نے مسلسل تیسرے سال پُر تعیش اشیاء پر خرچ کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ لندن نے ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا جب کہ دبئی نے پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن سنبھال لی۔

سوئٹزرلینڈ کی دولت مندی کی مشاورتی کمپنی "جولیس بیئر" کی 2025 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، موناکو تیسرے، زیورخ چوتھے، اور شنگھائی چھٹے نمبر پر ہے ... یاد رہے کہ 2022 میں شنگھائی اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔

یہ پہلا موقع ہے جب 2020 سے جاری اس درجہ بندی میں پُر تعیش اشیاء کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 فی صد کمی دیکھی گئی، حالانکہ عام طور پر مہنگی اشیاء کی قیمتیں عام صارف اشیاء کے مقابلے میں دو گنا تیزی سے بڑھتی رہی ہیں۔

عالمی غیر یقینی حالات میں سنگاپور کا استحکام


تجارتی کشیدگی اور محصولات میں اضافے جیسے عالمی غیر یقینی حالات کے باوجود سنگاپور نے استحکام برقرار رکھا ... اس کے سبب وہ دنیا میں مہنگی ترین پر تعیش اشیاء کی خریداری کا اولین مرکز بن گیا۔ ہانگ کانگ میں نیا رہائشی سرمایہ کاری منصوبہ دولت مند افراد کی توجہ کا مرکز بنا، جب کہ وہاں ہوٹلوں کے لگژری کمروں کی قیمتوں میں 10.3 فی صد اضافہ ہوا۔

دبئی کی پیش رفت کو نمایاں قرار دیا گیا ہے، جو اب روایتی مالیاتی مراکز جیسے لندن، موناکو اور زیورخ کے ساتھ مقابلے میں آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کورونا وبا کے دوران دبئی کی طرف دولت مندوں کی منتقلی شروع ہوئی تھی، اور یہ رجحان آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

معاشی سست روی اور دباؤ

نیویارک آٹھویں نمبر پر ہے اور وہ ٹاپ 10 میں شامل واحد امریکی شہر ہے۔ دوسری طرف، ساؤ پالو اور میکسیکو سٹی نے سب سے زیادہ تنزلی دیکھی ... ساؤ پالو سات درجے نیچے آ کر سولہویں، اور میکسیکو سٹی پانچ درجے نیچے آ کر اکیسویں نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پر تعیش اشیاء کی مارکیٹ میں سست روی کی وجہ بلند شرحِ سود، سست اقتصادی ترقی، اور ممکنہ تجارتی جنگوں کے خطرات ہیں۔ "جولیس بیر لائف اسٹائل انڈیکس" دنیا کے 25 بڑے شہروں میں رہائشی جائیداد، مہنگی گاڑیاں، بزنس کلاس سفری اخراجات، نجی اسکولز، مہنگے ریستوران، فیشن، زیورات اور دیگر لگژری اشیاء کی قیمتوں کا تجزیہ کرتا ہے۔

یہ سروے فروری اور مارچ 2025 کے دوران کروڑ پتی افراد کی رائے کی بنیاد پر مکمل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں