لندن: اوپیرا سٹیج پر فلسطینی پرچم لہرانے پر ہاتھا پائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لندن کے شاہی اوپیرا ہاؤس میں اس وقت عجیب و غریب صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک اداکار نے اپنی پرفارمنس کے اختتام پر سٹیج پر فلسطینی جھنڈا لہرادیا۔ حکام کے مطابق فلسطینیوں کی حمایت میں لندن کے اس شاہی اوپیرا میں ایسا کرنا بالکل بلا اجازت تھا۔

مگر جیسے ہی اس پر فارمر نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پر امن انداز میں پرچم لہرانے کی کوشش کی۔ جس دوران ایک شخص نے جھنڈا چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں میں کھینچا تانی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ مگر فلسطینی پرچم کو لہرا جانے کے خلاف رد عمل دینے والا کامیاب نہ ہوا اور پرچم لہرانے لگا۔ یہ سارا منظر ویڈیو میں بھی محفوظ ہو گیا۔

برطانوی کس نے حال میں ایک انسانی حقوق تنظیم ' فلسطین ایکشن'' پر اس کے احتجاجی طریقے کی وجہ سے اسے دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی ہے اور آج پیر کے کے روز لندن ہائی کورٹ میں پابندی کے خلاف اپیل کا سامنا کرے گی جہاں بعطانوی حکومت جہازوں پر رنگ پھیکنے کو دہشت گردی ثابت کرے گی۔

لندن کے اس شاہی اوپیرا میں جاری کنسرٹ کی اختتامی شب فلسطینی پرچم کے سٹیج پر لہرادیے جانے کی بالکل توقع نہ کرتی تھی۔

یاد رہے یہ واقعہ ہفتے کی رات اوپیرا میں پیش آیا ۔ جس کے بعد متعلقہ حکام کا موقف بھی فوری سآمنے آیا ہے کہ کنسرٹ کے اختتام پر فلسطینی پرچم لہرانا بالکل بلا اجازت تھا۔

تاہم بعد ازاں حکام نے کہا ہے کہ یہ پرفارمر بیک گراؤنڈ پر فارمر تھا۔ شاہی اوپیرا کے ترجمان نے فلسطینی پرچم کے لہرائے جانے کو غیر مجاز قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں