زھران ممدانی نیویارک میں میئر شپ کی انتخابی مہم کے دوران ہی یوگنڈا کے دورے پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

نیویارک کے میئر بننے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زھران ممدانی اپنی حال ہی میں ہونے والی شادی کی سالگر منانے اپنی جائے پیدائش یوگنڈا میں آئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اگلے چند دنوں میں یعنی جولائی کے اواخر تک واپس نیو یارک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے اس دورے کو مختصر وقفے کا نام دیا ہے۔

زھران ممدانی جو ری پبلیکنز کی سخت مخالفت کے باوجود دیکھتے ہی دیکھتے اپنے واضح ایجنڈے اور عوامی مقبولیت کے سبب بین الاقوامی سطح پر جیتنے سے پہلے ہی نیویارک کے انتخابی منظر نامے پر چھائے ہوئے ہیں۔ نیویارک میں میئر کا انتخاب ماہ نومبر میں متوقع ہے۔

36 سالہ زھران ممدانی اس وقت نیویارک اسمبلی کے منتخب رکن ہیں اور نیویارک کے عوامی و سماجی امور سے پوری طرح جڑے ہوئے امیدوار برائے میئر شپ ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں زھران ممدانی نے ایک مذاق کے انداز میں اپنے ان تنقید کرنے والوں کو یاد کیا ہے جو کہہ چکے ہیں کہ زھران ممدانی کو واپس یوگنڈا چلے جانا چاہیے۔ ممدانی نے کہا میں نے اس مشورے پر عمل کیا ہے۔ اس لیے میں نجی طور پر یوگنڈا آیا ہوں۔ تاکہ اپنی شادی کے سالگرہ کے سلسے میں خاندان اور احباب سے ساتھ شریک ہو سکوں۔ لیکن میں اپنے سے ان نفرت کرنے والوں سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جلد واپس نیویارک آرہا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں