اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ برازیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کم کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق برازیل نے یروشلم کی جانب سے نامزد نئے سفیر غالی داگان کی تقرری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ انکشاف منگل کو اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے کیا ہے۔
صدر لولا دا سلوا کا اسرائیل پر نازیوں جیسا رویے کا الزام
بیان میں کہا گیا کہ برازیل نے 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اسرائیل کے خلاف تنقیدی اور مخالفانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، اور یہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب برازیلی صدر لوئیز اناسيو لولا دا سلوا نے غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی کو "ہولوکاسٹ" سے تشبیہ دی۔
سفارتی بحران کی جڑ
صدر لولا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے انہیں "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیا تھا اور برازیل کے سفیر فریڈیریکو مائر کو یروشلم میں یاد واشیم ہولوکاسٹ میموریل پر طلب کیا۔ برازیلی حکومت نے اس اقدام کو "کھلی بے عزتی" قرار دیتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔
سفیر کی نامزدگی مسترد
اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ برازیل نے غیر معمولی طور پر سفیر غالی داگان کی منظوری نہیں دی، جس کے بعد اسرائیل نے اپنا نامزدگی کا مطالبہ واپس لے لیا۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کم درجے کی سفارتی سطح پر چل رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل اپنی سفارت کاری کے ذریعے برازیل میں موجود اپنے دوستوں اور حامی حلقوں کے ساتھ مضبوط روابط برقرار رکھے گا۔
-
اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائی فوراً بند کر دینی چاہیے:ہسپتال پرحملے کے بعد چین کاردِعمل
چین کی وزارتِ خارجہ نے منگل کو کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں ...
بين الاقوامى -
کابینہ اجلاس سے قبل غزہ کی سرحد پر شدید گولہ باری ، اسرائیلی ٹینک جمع ہوگئے
محفوظ کیے گئے خاندانوں نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے ساتھ ہی احتجاج کی کال دی ...
بين الاقوامى -
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شدت، سرحد پر بڑی تعدادمیں ٹینکوں کی آمد
اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنی کارروائی تیز کرتے ہوئے الزیتون اور ...
مشرق وسطی