اسرائیلی فوج نے جبالیا میں سرنگیں تباہ کر دیں، وزیر دفاع کی حماس کو نئی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک اپنی سکیورٹی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ جمعرات کو سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "ہماری افواج دن رات تمام محاذوں پر برسرِپیکار ہیں تاکہ اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے"۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں حماس کی جانب سے استعمال ہونے والے کئی زیرِ زمین راستے تباہ کر دیے ہیں۔ فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد مسلح افراد مارے گئے جبکہ جنگی ڈھانچے اور بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

"زیتون محلہ زمین بوس"

غزہ میں سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ جنوب میں واقع زیتون محلہ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے اور 80 فیصد آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبالیہ مسلسل فضائی حملوں اور دھماکوں کی زد میں ہے، جہاں اسرائیلی فوج روبوٹ، بھاری مشینری اور کھدائی کرنے والی مشینوں کے ساتھ روزانہ سات سے زائد بارودی دھماکے کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کواڈ کاپٹر ڈرون بھی گھروں کی چھتوں پر دھماکہ خیز مواد گرا رہے ہیں، جس سے تباہی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ معلومات خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے حوالے سے سامنے آئیں۔

بمباری میں ہلاکتیں

درایں اثنا العربیہ/الحدث کے نامہ نگارکے مطابق بدھ کے بعد سے اسرائیلی بمبار ی میں غزہ میں کم از کم 52 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے اگست کے آغاز سے غزہ کے زیتون محلے پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان میں بارودی روبوٹوں کے ذریعے مکانات کو اڑایا جا رہا ہے، بھاری توپ خانے کا استعمال اور اندھا دھند فائرنگ کی جا رہی ہے، جبری بے دخلی بھی جاری ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ سب ایک اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد تباہ حال غزہ کے بقیہ حصے پر دوبارہ قبضہ جمانا ہے۔ اسرائیل پہلے ہی تقریباً 75 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں