افغانستان میں زلزلے سےہلاکتوں کی تعداد 1124 تک جا پہنچی،اموات میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

مزید تین ہزار سے زائد افراد زخمی، امدادی کارروائیاں مشکلات کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افغان حکام کے مطابق افغانستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1124 ہو گئی ہے، جبکہ تین ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ زلزلہ پیر اور منگل کی درمیانی شب آیا تھا جس نے بڑے پیمانے پر ملک میں تباہی مچا دی تھی۔

اگرچہ زلزلے کی شدت صرف چھ درجے ریکارڈ کی گئی، لیکن اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں نے سوالات کو جنم دیا۔ مقامی حکام نے وضاحت کی کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے اور خراب موسم نے امدادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا، جبکہ کچی اینٹوں سے بنے گھروں کی تباہی نے جانی نقصان میں اضافہ کیا۔

لبنانی ماہر ارضیات طونی نمر نے بتایا کہ زلزلے کے اس قدر مہلک ثابت ہونے کی بڑی وجہ متاثرہ علاقے کی غیر مضبوط زمینی پرتیں ہیں، جن کی وجہ سے زلزلے کی لہریں عمارتوں پر زیادہ تباہ کن اثر ڈالتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور تعمیرات نے بھی ہلاکتوں کی شرح بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

افغانستان کے زلزلے سے - 1 ستمبر 2025 - ایجنسیاں
افغانستان کے زلزلے سے - 1 ستمبر 2025 - ایجنسیاں

افغان حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں مشرقی صوبہ کنڑ کی دور دراز بستیوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ پیر کے روز چار دیہات میں کارروائیاں کی گئیں، تاہم اب ٹیموں کی توجہ مزید دور دراز پہاڑی علاقوں تک پہنچنے پر مرکوز ہے۔

افغانستان کے زلزلے سے بچ جانے والوں کو بچانے کی کوشش - 1 ستمبر 2025 - رائٹرز
افغانستان کے زلزلے سے بچ جانے والوں کو بچانے کی کوشش - 1 ستمبر 2025 - رائٹرز

ان کا کہنا تھا کہ زیر ملبہ مزید لاشوں کے بارے میں درست اندازہ لگانا ممکن نہیں، لیکن کوشش ہے کہ جلد از جلد ریسکیو آپریشن مکمل کر کے متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچائی جائے۔

یہ زلزلہ افغانستان کی تاریخ کے بدترین زلزلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جس نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں